وانگت//بابا نگری و انگت میں نظام الدین کیانویؒ کے 123واں سالانہ عرس کی اختتامی تقریب جمعہ کو خصوصی دعائے مجلس کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔نظام الدین کیانویؒ کے عرس کے سلسلے میں ہزاروں کی تعداد میں مختلف علاقوں سے لوگ تین روز قبل ہی بابانگری پہنچ گئے تھے اور دو دن تک حضرت بابا جی صاحب ؒ کے آستان پر دورود ازکار اور خطمات المعظمات کی روح پرور محفلیں آراستہ ہوئیں جس کے دوران خواتین سمیت ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند رات بھر شب خوانی میں محور رہے اور انہوں نے اسلام کی سربلندی ، امن و امان کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں۔ زیارت شریف کے سجاد نشین الحاج میاں بشیر احمد لاروی نے خواجہ حضرت عبداللہ لارویؒ کے تبرکات کی نشاندہی کرائی ۔عرس کے سلسلے میں دن بھر بابا نگری میں عقیدت مندوں کا تانتا بند ھا رہا اور مجموعی طور پر 15ہزار سے زائد عقیدت مند وں نے عرس کی اختتامی تقریب میں شرکت کی ۔ اس سے قبل 7جون کو عظیم شان سیرت النبیؐکانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد علمائے کرام نے شرکت کرتے ہوئے اسلام پر مفصل روشنی ڈالی ۔