سرینگر//راجوری میں قائم بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی سرکاری امداد پر چلنے والی یونیورسٹیوں کی اٹل رینکنگ میں’اے‘ ذمرے میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔
ملک کے674 اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی رینکنگ کے مختلف ذمروں میں چھٹے اور25ویں مقام پر رہی ہے۔یہ رینکنگ اٹل رینکنگ آف انسٹی چیوشنز کے ذریعے2020کیلئے ہوئی ہے۔
رینکنگ کا اعلان نئی دلی میں منگل کو منعقدہ ایک ورچول تقریب کے دوران کیا گیا جس کی صدارت ملک کے نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو کی کی۔
یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید مسرت نے اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے مثبت قرار دیا ہے ۔ انہوں نے یونیورسٹی کے تدریسی و غیر تدریسی عملے نیز طالب علموں کو مبارکباد دی ہے۔