عظمیٰ نیوز ڈیسک
نئی دہلی//بابا صدیقی قتل کیس میں پولیس نے 10نومبر کو مرکزی شوٹر شیوکمار گوتم کو اترپردیش کے ضلع بہرائچ سے گرفتار کیا۔ تفتیش میں گوتم نے بتایا کہ لارنس بشنوئی گینگ نے اسے بابا صدیقی یا ان کے بیٹے ذیشان صدیقی میں سے کسی ایک کو قتل کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔ قتل کے بعد اس نے نیپال فرار ہونے کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کر کے اسے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق قتل کے بعد گوتم چند دن پونے میں روپوش رہا، پھر جھانسی اور لکھن کے مختلف علاقوں میں چھپا رہا۔ لکھن میں اس نے نیا موبائل فون خریدا اور اپنے ساتھیوں سے رابطہ کیا۔ تفتیش کے دوران گوتم نے یہ بھی بتایا کہ قتل کے بعد اس نے اپنا حلیہ تبدیل کیا اور جائے وقوعہ پر رک کر بھیڑ کا حصہ بن گیا تاکہ اس پر شک نہ کیا جائے۔