حسین محتشم
پونچھ//گورنمنٹ بوائز سٹی مڈل سکول پونچھ میں تعینات رفیق حسین بابا انتقال کرگئے۔ ان کی عمر تقریباً 55برس تھی اور ان کے والد صفدرحسین باباپونچھ کے نامور تاجر تھے جب کہ آپ کے برادران غلام محمد بابا، ولایت حسین بابا، عنایت حسین بابا اور شفیق حسین بابا پونچھ کی معروف شخصیات ہیں۔ مرحوم رفیق حسین بابا شُگر اور دل کی تکلیف عرصہ سے تھی جمعہ کو صبح دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ ان کے جنازے میں شرکت کےلی عزیز واقارب کے علاوہ پونچھ کے تمام مذاہب کے لوگ شامل ہوئےجنہوںنے مرحوم کے براداران اور دیگر تمام رشتہ داروں کو تعزیت پیش کی اور مرحوم کے مغفرت کی۔ مرحوم کی نماز جنازہ ڈونگس قبرستان میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں وہیں سپرد خاک کیا گیا۔سابق ضلع ترقیاتی کمیشنر سید انور حسین شیرازی، سابق کے اے ایس افسر شوکت علی کاظمی اور ماسٹر اکبر علی بانڈے نے کہا اپنے تعزیتی بیانات میں رفیق حسین قلی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔