Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

بابا حیدر ریشی صاحب المعروف ریشہ مول ؒ دوستِ خدا

Mir Ajaz
Last updated: July 7, 2023 1:01 am
Mir Ajaz
Share
9 Min Read
SHARE

رئیس احمد کمار ۔قاضی گنڈ

 

تواریخ گواہ ہے کہ خطۂ کشمیر میں اسلام کی اشاعت بزرگان دین و اولیاء کاملین کی محنت و مشقت کی وجہ سے ہی ممکن‌ہو پائی ہے ۔ ان‌اللہ کے نیک بندوں کی اکثریت بیرون ممالک سے یہاں تشریف لائی ہیں ۔ لیکن ایک خاصی تعداد نے اسی خطے میں جنم لیا ہے ۔ شیخ نور دین ولیؒ ، شیخ حمزہ مخدومؒ، بابا دائود خاکیؒ وغیرہ وغیرہ نے یہاں کی پرفضاء و پر رونق جنت بے‌نظیر کہلانے والے خطے میں ہی جنم لیا ہے‌۔ اَن گنت دشواریوں اور کٹھن حالات کے باوجود بھی یہ اللہ کے برگزیدہ بندے اپنے مشن‌پر چٹان کی طرح مستقل طور قایم رہے اور اللہ کا کلام اور سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات لوگوں تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔ اس میں کوئی شک ہی نہیں ہے کہ اللہ نے اس سرزمین کو اولیاء اللہ اور دوستان خدا کےذریعے دارالاسلام بنایا ۔ اولیاء اللہ جہاں جہاںہوتے ہیں، وہاں اللہ کے فضل و کرم سے برکت ہوتی ہے، آسمان سے بارش اور رحمت نازل ہوتی ہے اور زمین سے نباتات اُگتی ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ جہاں اس خطے کو اپنی بے مثال قدرتی خوبصورتی کی وجہ سے پورے آفاق میں اپنا ایک منفرد مقام حاصل ہے وہیں اس خطے کو یہ شرف بھی حاصل ہے کہ یہ خطہ پچھلے کئی صدیوں سے صوفی سنتوں اور ریشیوں کا مسکن رہا ہے ۔دوستِ خدا وبزرگان دین کی بدولت یہاں کی آبادی مشرف بہ اسلام ہوئی ہے ۔ کشمیر کے جس علاقے اور کونے میں جائیں ،وہاں اِن اللہ کے نیک بندوں کے مزارات موجود ہیں ۔
اسلام آباد قصبہ میں بھی ایک باکمال ولی اللہ کی زیارت موجود ہے جو پچھلے چار سو سالوں سے مسلمانوں و فرزندان توحید کے لئے عقیدت کا مرکز بنی ہوئی ہے ۔ یہ زیارت حضرت بابا حیدر ریشی المعروف ریشہ مول صاحب ؒ کی ہے ۔ بابا حیدر ریشیؒ ایک بلند مرتبہ بزرگ اور دوستِ خدا گزرے ہیں ۔ ریشہ مول صاحب آہنگر قبیلہ سے تعلق رکھتے تھے اور ضلع اننت ناگ کے دانتر نامی گاؤں میں پیدا ہوئے تھے ۔ ریشہ مولؒ کے بارے میں حضرت شیخ نورالدین نورانیؒ نے برسوں پہلے پیشنگوئی کی تھی کہ ان کے وصال کے ایک سو سال بعد ایک بلند پایہ بزرگ پیدا ہوں گے جو ولی اللہ ہوں گے ۔ ریشہ مول صاحبؒ کو بچپن سے ہی خدا پرستی کا ذوق وشوق تھا ۔ ریشہ مولؒ، درویشوں کے اس فرقے سے تعلق رکھتے تھے جو نفس کشی اور اللہ کی یاد جنگلوں اور بیابانوں میں کیا کرتے ہیں ۔ ریشیت کے تمام فرقے سلسلہ کبروی سہروردی سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ریشہ مول صاحبؒ بڑے عابد اور زاہد تھے ۔ کسی شیخ سے بظاہر ارادت نہیں رکھتے تھے ۔ ریشہ مول صاحبؒ نے سلطان العارفین شیخ حمزہ مخدومؒ سے بیعت کی تھی اور ان کے خاص خلیفوں میں شمار ہوتے ہیں ۔ اس مرد قلندر کو یہ شرف بھی حاصل ہے کہ حضرت شیخ حمزہؒ خود ان کی تربیت کے لیے ان کے پاس اننت ناگ تشریف لائے تھے۔ جب ریشہ مول صاحب کو پتہ چلا کہ حضرت ان کے ہاں تشریف لا رہے ہیں تو وہ خودحضرت شیخ حمزہؒ کے استقبال کے لئے نکلے تھے ۔ غالباً کھنہ بل کے قریب جب دو دوست ِخدا ملے تو ریشہ مولؒ نے شیخ حمزہؒ کو ایک دودھ کا پیالہ پیش کیا، اس پر شیخ حمزہؒ نے گلاب کا ایک پتہ نکال کر دودھ پر رکھ دیا۔ ریشہ مول صاحب ؒ تمام رات قیام اور اللہ کی یاد میں گزارتے تھے اور دن میں بھی محو عبادت رہتے تھے ۔ ریشہ مولؒ کو خلق محمدی اور مہمان نوازی کا رُتبہ کمال درجہ کا حاصل تھا ۔ تواریخ دان رقمطراز ہیں کہ ایک دفعہ ان کے بچپن کے زمانہ میں ایک مہمان ان کے گھر تشریف لے آئے ۔ مہمان کے لئے ریشہ مول صاحبؒ کی والدہ نے بازار سے ایک مچھلی خریدکر لائی ۔ اچانک ایک چیل وہاں سے گزری اور اس مچھلی کو لے گئی ۔ ماں نے اس واقعہ کا ذکر آپؒ سے کیا توریشہ مولؒ نے فرمایا ،رزق دینے والے نے اگر یہ مچھلی ہمارے مقدر میں رکھی تھی تو چیل نے کیوں اُسے لیا ۔ چنانچہ یہ بات ماں بیٹے کے درمیان ہو ہی رہی تھی کہ چیل نے واپس آکر مچھلی طشت میں رکھ دی ۔ ایک دفعہ آپ اپنے مرشد حضرت سلطان العارفین شیخ حمزہ مخدومؒ کے ساتھ ان کے دوسرے خاص خلیفہ حضرت میربابا حیدر تولہ مولیؒ کے پاس تولہ مولہ گاندربل تشریف لے گئے ۔ راستے میں شیخ حمزہ مخدومؒ کو خیال آیا کہ آج کھانے میں ایک تازہ تلی ہوئی مچھلی ہونی چاہئے اور اس کا ذکر ریشہ مول صاحبؒسے بھی کیا ۔ جب دونوں حضرات تولہ مولہ گاندربل پہنچے تو میر بابا حیدر ؒ نے علیک سلیک کے بعد ہی دونوں حضرات کے لئے طشت میں دو تلی ہوئی تازہ مچھلیاں رکھیں ۔ یہ ہوتی ہے خصوصیت ان اللہ کے پیارے اور نیک بندوں کی، جو صرف اور صرف محبت ، پیار ، اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتے ہیں ۔ حضرت شیخ حمزہ مخدومؒ کے خلیفہ اول حضرت بابا داوود خاکیؒ نے اپنی شہکار تصنیف وردلمریدین میں ریشہ مول ؒکے کمالات، حکایات اور کرامات کا ذکر کیا ہے ۔جب بابا داوود خاکیؒ نے وردلمریدین مکمل کی تو اپنے مرشد پاک کو دکھائی ۔ شیخ حمزہؒ نے کتاب دیکھ کر بابا داوود خاکی کو کہا،’’ اتنی بڑی کتاب لکھنے کی ضرورت نہیں تھی، بس اتنا لکھنا تھا کہ حضرت بابا حیدر ریشی المعروف ریشہ مولؒ ان کے خلیفہ ہیں ۔ ریشہ مولؒ کے بلند رُتبہ ہونے کا تب پتہ چلا جب وہ ایک لوہار کے دوکان پر کام کر تا تھا۔ ایک دن ایک عمر رسیدہ عورت دوکان پر کوئی چیز < خریدنے کی غرض سے آئی ۔ دوکاندار نے اسے دودھ مانگا اور ریشہ مول صاحبؒ کو اس کے ساتھ بھیجا۔ گھر میں گائے تھی لیکن دودھ نہیں دے رہی تھی۔ عورت نے کافی کوشش کی لیکن گائے نے دودھ نہیں دیا ۔ ریشہ مولؒ نے خود گائے کو چھوا اور دودھ نکالنا شروع کیا۔ یہ بات پورے علاقے میں جنگل کے آگ کی طرح پھیل گئی ۔ ریشہ مولؒ کا وصال یکم ذی قعدہ ٩٨٦ ھ میں ہوا ۔ آپ اسلام آباد قصبہ کے وسط میں مدفون ہیں اور آپ کے آستان کی زیارت کے لئے دن بھر عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہتا ہے ۔ ان کے عرس کے ایام کے دوران پورے خطے میں احتراماً گوشت نہیں پکایا جاتا ہے۔ کیونکہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی گوشت تناول نہیں کیا تھا ۔ اپنے مرشد پاک شیخ حمزہ مخدومؒ کی طرح نکاح بھی نہیں کیا تھا ۔ اللہ ہمیں اللہ کے نیک بندوں کے دکھائے ہوئے رستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین
[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
اونتی پورہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
تازہ ترین
حج 2026 کے لیے درخواستیں شروع
برصغیر
کشمیر کی سیاحت میں بے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے: منوج سنہا
تازہ ترین
بارہمولہ میں قبرستان میں غیر مجاز کھدائی کے الزام میں ٹھیکیدار، جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس
تازہ ترین

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 3, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?