سرینگر //پولیس نے منگل کو پائین شہرکے باباڈیمب علاقہ میں جنگجوئوں کی ایک قدرے پُرانی کمین گاہ سے ایک پستول ،4میگزین اور4گرینیڈبرآمدکئے تاہم ذرائع کے مطابق ضبط شدہ ہتھیاراورگولی بارودزنگ آلودتھاجسے یہ ظاہرہوتاہے کہ اسے برسوں پہلے یہاں چھپائے رکھاگیاتھا۔ذرائع نے بتایاکہ ہتھیار و گولی بارودکی برآمدگی سے متعلق پولیس تھانہ کرالہ کھڈسرینگرمیں باضابطہ طورایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ۔