سرینگر/ سجاد نشین میاں بشیر احمد کی ایک اطلاع کے مطابق حضرت خواجہ نظام الدین کیانوی رحمت اللہ علیہ کا سالانہ عرس7 اور 8 جون کو وانگت بابانگری میں منایا جا رہا ہے۔ درود و ازکار کی یہ پر رونق تقریب 8 جون کو دعائیہ مجلس کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔ادھرنیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے نظام الدین لارویؒ کے عرس مبارک پر زائرین کی سہولیات کیلئے معقول اور مناسب انتظامات کرنے کیلئے گاندربل ضلع انتظامیہ پر زور دیتے ہوئے کہا ،کہ درگاہ کیلئے بغیر خلل بجلی، پینے کی پانی، صحت وصفائی اور معقول ٹرانسپورٹ انتظامات کے ساتھ ساتھ زائرین کو تمام تر سہولیات بہم رکھی جائیں ۔