راجوری //بابا غلام شاہ یونیورسٹی راجوری میں "ہندوستان چھوڑ دو تحریک"کی75ویں سالگرہ کے سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا؛جس میں 2022تک ایک نیا ہندوستان بنانے کی حلف وفاداری کی رسم انجام دی گئی۔پورے ہندوستان کے تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں میں چونکہ اس رسم کو انجام دیا گیا ہے۔مزید برآں محکمہ اطلاعات ونشریات حکومت ہند نے یونیورسٹی گرانٹ کمیشن کے ذریعے تمام ہندوستانی یونیورسٹیوں میں حلف وفاداری کی رسم کو بحسن وخوبی انجام دینے کی تلقین آئی ہے۔اس لیے بابا غلام شاہ بادشاہ یونی کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید مسرت صاحب اور رجسٹرار اقبال پرویز کی قیادت میں تمام ڈین؛شعبہ جات کے صدور اور فیکلٹی مبران غیر تدریسی عملہ اور طلبہ وطالبات نے شرکت کرکے 2022تک ایک نیا ہندوستان بنانے کی حلف وفاداری کی رسم کو انجام دیا بالخصوص ان امور پر توجہ مبذول کروائی گئی کہ ہم سب مل کر ہندوستان میں ہریالی؛آلودگی سے پاک؛ غربت؛رشوت؛دہشت گردی؛فرقہ واریت اور ذات پات جیسی تمام بے بنیاد اور محدود نظریوں کا خاتمہ کریں گے۔