بارہمولہ//ضلع بارہمولہ کے بابا ریسی علاقے میں اُس وقت صف ماتم بچھ گئی جب جمعہ کے روز دو نوعمر بچے غرقآب ہوکر لقمہ اجل بن گئے ۔ مقامی لوگوںکے مطابق 10سالہ محمد روف شیخ ولد محمد رمضان شیخ اور 14 سالہ فردوس احمد ریشی ولد محمد یوسف ریشی ساکنان الہ پتھری بابا ریشی ٹنگمرگ میں ایک مقامی نالہ نگلی کے پاس کرکٹ کھل رہے تھے اس دوران ان کی گیند نالے میں جاگری اور دونوں بچے نالے میں گیند کے پیچھے گئے اورپانی کا تیز بہاؤ نے دونوں بچوں کو اپنے ساتھ بہا کر لے گیا ۔اگر چہ مقامی لوگوں اور پولیس نے بچانے کی کوشش کی تاہم دونوں نو عمر بچوں کو کلنترا کے مقام پر برآمد کیا اور انہیں فوری طور پر نزدیکی اسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے دونوں بچوں کو مردہ قرار دیا ۔ اس دوران جب دونوں نعشیں اُن کے آبائی گھر الہ پتھری باباریشی پہنچا ئی گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی۔اس سلسلے میں پولیس نے مذید تحقیقات شروع کردی۔ دریں اثناء مقامی لوگوں نے کلنترہ اسپتال میں عملے کی کمی کے خلاف احتجاجا اسپتال عمارت پر تالا چڑھایا تاہم بی ایم او نے عملے کی غیر حاضری اورقلت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوے کہاکہ اسپتال میں عملہ موجود تھا تاہم مذکورہ بچے پہلے سے ہی جان بحق ہوئے تھے (فیاض بخاری کے ساتھ)