سرینگر//بھارتیہ جنتا پارٹی کے میڈیا انچارج کشمیر الطاف ٹھاکر نے الیکشن کمیشن آف انڈیا اور ڈیوژنل کمشنر کشمیر سے اپیل کی ہے کہ ٹینگہ پورہ بائی پاس پر پتھرلگنے سے لقمہ اجل بننے والے منی بس ڈرائیور کے لواحقین کو مالی امداد فراہم کی جائے اور گھر میں کسی اہل خانہ کو سرکاری نوکری دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ محمد یوسف ڈگہ اپنے پیچھے دو بیٹیاں ، ایک بیٹا اور بیوی کو چھوڑ گیا ہے جبکہ مرحوم کا کنبہ برتھنہ قمرواری میںایک ٹین شیڈ میں زندگی بسر کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ مرحوم محمد یوسف کے اہل خانہ کی کفالت کیلئے مالی امداد کے علاوہ کنبے کے ایک فرد کو سرکاری نوکری دیں۔