سرینگر//لبریشن فرنٹ ( آر ) نے الیکشن بائیکاٹ کی اپیل دہراتے ہوئے کہا کہ ان انتخابات سے صرف حکام کے مفادات پورے ہوتے ہیںجبکہ اس طرح کے عمل سے ریاستی عوام کے لئے گوناگوں مسائل پیدا ہورہے ہیں۔جمعرات کو پارٹی ہیڈکواٹر پرایک اجلاس میںچیئرمین فاروق احمد ڈار ،وجاہت بشیر قریشی اورہارون کشمیری سمیت دیگرپارٹی اراکین نے شرکت کی ۔اجلاس میں ریاستی انتخابات کو ڈھونگ قرار دے کر لوگوں سے بائیکاٹ کی اپیل کی گئی ۔بٹہ کراٹے نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ”ہمیں ان انتخابات سے کوئی لینا دینا نہیں اور ہمارا ہدف آزادی ہے ،نہ کہ سڑک ،پانی اور بجلی “۔انہوں نے انتخابی عمل میں حصہ لے رہے لوگوں کے دعوﺅں کو ٹھکراتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ریاست میں امن اور ترقی کے لئے دعویٰ کررہے ہیں ،وہ 2008،2010اور2016میں قتل عام اور لوگوں کی بینائی چھیننے کے لئے جواب دیں ۔