عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
واشنگٹن //امریکی صدر جو بائیڈن نے بے گھر ہونے والے افریقیوں کے لیے انسانی امداد کے طور پر ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان کردیا۔ خبررساں ادارو ں کے مطابق وائٹ ہاوس سے واپسی سے قبل جو بائیڈن انگولا کے اپنے ملتوی شدہ دورے کے سلسلے میں دارالحکومت لوانا پہنچ گئے۔ لوانڈا میں غلامی کے عجائب گھر کا دورہ کرنے کے بعد جو بائیڈن نے اپنی تقریر میں تاریخی خشک سالی کی وجہ سے بے گھر ہونے والے افریقیوں کے لیے ایک ارب ڈالر سے زائد کی انسانی امداد کا اعلان کیا۔بائیڈن نے کہا کہ افریقی رہنما اپنے ممالک میں امداد اور سرمایہ کاری سے زیادہ کی توقع رکھتے ہیں۔ادھر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی برطانیہ کے سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، جہاں شاہ چارلس اور وزیراعظم کیر سٹارمر نے ان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر امیر قطر نے کہا کہ غزہ کی جو المناک تصاویر ہم دیکھتے ہیں، وہ انصاف پر مبنی نہیں ہیں۔ قطر اور برطانیہ سمجھتے ہیں کہ جب تک خودمختار ریاست قائم نہ ہو جائے، تناز ع ختم نہیں ہو گا۔