واشنگنٹن// امریکہ کے نومنتخب صدر جوزف بائیڈن نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی کابینہ ارکان کے نام فائنل کرلئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں جوبائیڈن کا کہنا تھا ” میری کابینہ کے ارکان میں بے حد ٹیلنٹ ہے، جس پر نجھے فخر ہے“۔
انہوں نے مزیدکہا ” میری کابینہ شاندار 24 مرد اور خواتین پر مشتمل ہے“۔
واضح رہے کہ نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری کی تقریب رواں ماہ کی 20 تاریخ کو ہوگی۔