بارہمولہ//کالے بن بارہمولہ میں ما ہ ہ رمضان میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کے نتیجے میں لوگوں کو سحری اور افطار کے اوقات سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔مقامی لوگوں کے مطابق پختون محلہ کالے بن میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے بھی مقامی لوگ پریشان ہیں ۔انہوں نے متعلقہ محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی عدم دستیابی کے سبب خواتین کوبہت دور سے پانی حاصل کر نا پڑ رہا ہے ۔انہوں مزید کہا کہ دیہات کی مساجدمیں بھی پانی کی قلت ہے جس کی وجہ سے نمازیوں کو گوناگوں دقتوں کا سامنا ہے۔ انہوںنے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ دیہات کو فوری طور پر پینے کا صاف پانی مہیا رکھا جائے اورخاص طور پر سحری و افطار کے اوقات تاکہ لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے ۔