بھدرواہ //بھدرواہ میں حال ہی تعینات کئے گئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو تمام انتظامی اختیارات نہ دینے کی وجہ سے بھدرواہ کے عوام میں غم و غُصہ کو دیکھ کر پی ڈی پی نے لوگوں کو یقین دلایا کہ عنقریب ہی اے ڈی سی کو تمام انتظامی اختیارات تضویض کئے جائیں گے۔ان باتوں کا اظہار پی ڈی پی کے ضلع یوتھ صدر سجاد میرنے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوںنے کہا کہ پارٹی کو اس مدعے پر کافی تشویش ہے اور پارٹی نے جنرل سیکرٹری محبوب اقبال کو بھی اس تعطل کے بارے میں جانکاری دی ہے،جنھوں نے وزیر اعلی محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کرنے کے بعد کہا ہے کہ وزیر اعلی نے اُنہیں یقین دہانی کی ہے کہ اس سلسلہ میں عنقریب ہی ایکنوٹفکیشن اجرا کی جائے گی اور اے ڈی سی کو تمام انتظامی اختیارات بشمو ل کلکٹر ز مین کی حصولی،زرعی اصلاحات ،ڈی ڈی او عطا کئے جائیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں جلد ہی ایک ایس آر او جاری کیا جا رہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ بھدرواہ کی سڑکوں پر میکڈم بچھانے کے لئے ایک مکمل منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ کسوری اور دھریجا پنچایتوں کو جوڑنے کے لئے پُل پر جلد ہی کام شروع کیا جائیگا۔پریس کانفرنس میں پارٹی کے جنرل سیکرٹری نے ٹیلیفون کے ذریعہ بتایا کہ وزیر اعلی قصبہ کی ترقی کے لئے اسے بطور ایک خود مختار سیاحتی مرکز کے فروغ دینے میں بہت ہی سنجیدہ ہیں،جسے عنقریب ہی عملہ شکل دی جائے گی۔اس موقعہ پر موجود دیگر رہنمائوں میںضلع نائب صدر رجت شرما ، زونل صدر پردیپ دت،سٹی صدر شاہد لطیف، ضلع سیکرٹری ماجد بٹ اور زونل نائب صدر بوبی خان بھی شامل تھے۔