پلوامہ//اونتی پورہ پولیس نے پدگام پورہ لارکی پورہ میں ایکسیس بینک ’اے ٹی ایم ‘ توڑنے کی کوشش میں ملو ث ایک شخص کو پدگام پورہ سے گرفتارکیا۔پولیس نے بتایاکہ 21دسمبر کو تھانہ پولیس اونتی پورہ کو برانچ منیجر ایکسیس بینک لارکی پورہ پدگام پورہ کی جانب سے ایک تحریری شکایت موصول ہوئی کہ مورخہ 20اور21دسمبر کی درمیانی رات کو کچھ نقب زنوں نے لارکی پورہ پدگام پورہ میں نصب اے ٹی ایم کو توڑنے کی کوشش کی ہے ۔اونتی پورہ تھانہ نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر192/2020 متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔تحقیقات کے دوران پولیس نے اس جرم میں ملوث سہیل احمد بٹ ساکن پدگامپورہ لارکی پورہ نامی ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔