بارہمولہ +گاندربل // انسداد رشوت ستانی بیورو (ACB) نے ٹنگمرگ اور گاندربل میںچھاپوں کے دوران محکمہ دہی ترقی کے ایک جونیئر انجینئر اور محکمہ تعمیرات عامہ کے کمپیو ٹر آپریٹر کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ACBبارہمولہ کو شکایت ملی تھی کہ دہی ترقی محکمہ کرہامہ ٹنگمرگ میں تعینات ایک جونیئر انجینئرایک ٹھیکیدار سے بلیں بنوانے کے عوض 5000کی رشوت کا تقاضا کررہا ہے۔ ٹھیکیدار نے بیورو میں شکایات درج کرائی جس کے بعد بیورو نے جال بچھایا اور انجینئر کو 5ہزار روپے لیتے ہوئے پکڑلیا تاہم انجینئر موقعہ سے فرار ہوا تاہم بعد میں اسے بمنہ میں رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔ادھر بیورو نے گاندربل میں ایک اور کارروائی انجام دی۔پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (آر اینڈ بی) کے کمپیوٹر آپریٹر گاندربل رفیق احمد شیخ کو ایک ٹھیکیدار سے4000روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔اینٹی کرپشن بیورو کو ایک شکایت موصول ہوئی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ شکایت کنندہ کے حق میں ٹھیکیدار کارڈ جاری کرنے کے لیے، رفیق احمد شیخ، کمپیوٹر آپریٹر،8000 روپے کا مطالبہ کر رہا ہے۔پہلے اسے ایک ہزار روپے دئے گئے، اسکے بعد 3000روپے پہلی قسط کے طور پر دیئے گئے اور اب مزید 4000روپے دوسری قسط کے طور پر دینے تھے۔ فوری شکایت موصول ہونے پر بدعنوانی کی روک تھام ایکٹ 1988 کے U/S 7 کے تحت جرم کا پتہ چلا۔ نتیجتاً، مقدمہ FIR نمبر 07/22 سرینگر میں درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی۔تفتیش کے دوران ایک ٹریپ ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے ایک کامیاب جال بچھا کر کمپیوٹر آپریٹر رفیق احمد شیخ کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ آزاد گواہوں کی موجودگی میں اس کے قبضے سے رشوت کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔