گاندربل //وسطی ضلع گاندربل میں اینٹی کرپشن بیورو نے بلاک ڈیولپمنٹ دفتر پر چھاپہ ڈال کر محکمہ میں تعینات ایک ملازم کو رنگے ہاتھوں3000 کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔اینٹی کرپشن بیورو بیان کے مطابق گاندربل سے ملحقہ علاقہ اندرون میں محکمہ دیہی ترقی کیلئے تعمیراتی کاموں کی رقومات فراہم کرنے کے بدلے میں شکایت کنندہ کے حق میں آر ٹی آئی ایکٹ کے تحت محمد یعقوب کمبے نامی سرکاری ملازم تین ہزار کی رشوت کا تقاضا کررہا تھا۔شکایت موصول ہونے پر مقدمہ زیر نمبر 10/2022 پولیس اسٹیشن اینٹی کرپشن بیورو سرینگر میں درج کیا گیا اور تفتیش شروع کی گئی۔دوران تفتیش ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے ایک کامیاب جال بچھا کر محمد یعقوب کامبہ ولیج لیول ورکر حلقہ اندرون بلاک لار گاندربل کو تین ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کرتے اور قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے حراست میں لیتے ہوئے مزید کارروائی شروع کردی ۔