عظمیٰ نیوز سروس
بانڈی پورہ// انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی)نے پیر کو بانڈی پورہ میں ایک پوسٹل ملازم کو 6,500 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد گرفتار کیا۔ایک اہلکار نے بتایا کہ اے سی بی کی ایک ٹیم نے پوسٹ آفس بانڈی پورہ میں ایک جال بچھایا، جس کے دوران مدثر احمد نجار، جو روہامہ، بارہمولہ کا رہنے والا ہے، اور اس وقت پوسٹل اسسٹنٹ کے طور پر تعینات ہے، رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا۔اہلکار نے کہا، “ملزم کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا گیا،” ۔اہلکار نے مزید کہا کہ ضروری قانونی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔اے سی بی سرکاری اداروں میں بدعنوانی کے خلاف اپنا کریک ڈان جاری رکھے ہوئے ہے، اور اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔