جموں//سنٹرل یونیورسٹی جموں کی اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد اکائی کی جانب سے دیوالی کے مبارک موقعہ پر ہردوکیمپس (ٹی اے بی ،سینک کالونی اورمین کیمپس )باگلہ میں رنگولی مقابلے کاانعقاد کیاگیا جس کامقصد طالب علموں کی پنہاں صلاحیتوں کواُجاگرکرناتھا ۔اس موقعہ پرڈی ایس ڈبلیوڈاکٹردیپک پٹھانیہ، ڈاکٹروجے کمارمہمان خصوصی تھے۔ان دونوں کیمپس کے جیوری ڈاکٹرانجوتھاپا،ڈاکٹروندناشرما، ڈاکٹرجگن ناتھن، ڈاکٹرونیتاشرمااورڈاکٹر شیلے تھے جنہوں نے اس پروگرام میں حصہ لینے والے طلباء کی صلاحیتوں اورذہانت کوسراہا اوراس قسم کے پروگرام کے انعقاد کے لئے اے بی وی پی کی کاوشوں کوسراہا۔