سرینگر//کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹرئز نے حکومت پر زور دیا کہ ڈاکٹر محمد اسماعیل پرے کی سبکدوشی کے بعد جموں کشمیر انٹرپرانر ڈیولپمنٹ انسٹی چیوٹ کا جوعہدہ خالی ہوچکا ہے،اور اس کو فاسٹ ٹریک بنیادوں پر پُر کیا جائے۔کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹرئز کے جنرل سیکریٹری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیمبر کی نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ انسٹی چیوٹ میں سینکڑوں کیس التواء میں پڑے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ عہدہ فوری طور پر پُر کیا جائے گا،اور انٹر پراینر شپ ڈیولپمنٹ کے میدان میں تجربہ یافتہ کسی نوجوان اور با صلاحت افسر کو یہ ذمہ داری سونپی جائے ،تاکہ اس انسٹی چیوٹ کی نسوں میں تازہ خون بھرا جائے۔