عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// سینٹرل بورڈ آف ٹرسٹیز، ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کی 113ویں میٹنگ سری نگر میں منعقد ہوئی، جس میں اہم ڈیجیٹل اور پنشن اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزارت محنت اور روزگار کی سکریٹری، سمیتا داؤرا کی صدارت میں ہونے والی میٹنگ میں مرکزی پروویڈنٹ فنڈ کمشنر رمیش کرشنامورتی، وزارت، ای پی ایف او کے سینئر افسران اور آجروں اور ملازمین کے نمائندوں نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران فوری کلیم سیٹلمنٹس کے لیے یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (UPI) کو مربوط کرنے کے لیے EPFO ی کوششوں پر روشنی ڈالی گئی۔میٹنگ کو بتایا گیا کہ سی ڈی اے سی، ایس بی آئی اور این پی سی آئی کے اشتراک سے تیار کیا جانے والا یہ نظام لین دین کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے تیار ہے اور ای پی ایف او کے آئی ٹی جدید کاری کے منصوبے، CITES 2.01 کے ساتھ منسلک ہے۔خودکار دعوے کی تصفیہ کی حد کو 5 لاکھ تک بڑھانے کی تجویز کا خیر مقدم کیا گیا۔کمیٹی نے پراسیس شدہ درخواستوں میں 22.8% اضافے اور جاری کیے گئے ڈیمانڈ لیٹرز میں 29.5% اضافے کو تسلیم کیا، جس سے سپریم کورٹ کی ہدایات کی تعمیل میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے۔