مینڈھر//محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے ایگزیکٹو انجینئر منیر چوہد ری کے اعزا ز میں ڈاک بنگلہ مینڈھر الودعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں تحصیل آفیسران کے علاوہ بڑی تعداد میں معززین بھی موجو دتھے ۔اس موقعہ پر ممبر اسمبلی مینڈھر جاوید احمد رانا نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔اس تقریب کا اہتمام پی ایم جی ایس وائی کے مقامی افسران نے کیاتھا۔یاد رہے کہ منیر چوہدری 31مارچ کوملازمت سے سبکدوش ہو رہے ہیں ۔اس موقعہ پر مقررین نے منیر چوہدری کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ انہوںنے بہت کم وقت مینڈھر میں گزاراتاہم جب بھی یہاں رہے تو بہت اچھے کام کئے جن کی وجہ سے انہیں ہمیشہ یادرکھاجائے گا۔انہوںنے کہاکہ انہوںنے ایمانداری سے کام کیا اور اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔اپنے خطاب میں منیر چوہدری نے آفیسران اور معززین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے مشکور ہیں جنہوںنے ان کیلئے وقت نکالا اور تقریب منعقد کی۔انہوںنے کہاکہ مینڈھر کے لوگوں کی طرف سے انہیں بہت پیار ملا اور وہ اسے ہمیشہ یاد رکھیںگے ۔انہوںنے محکمہ کے ملازمین کی سراہنا کرتے ہوئے کہاکہ سبھی لوگ اچھی طرح سے کام کریں اور عوام کی خدمت کو اپنا شیوہ سمجھیں ۔ انہوںنے کہاکہ اگر ان کی طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو وہ اس کیلئے معذرت خواہ ہیں ۔اس موقعہ پر ڈگری کالج مینڈھر کے وائس پرنسپل رئوف چوہدری،سابق ایس پی محمد رزاق خان، پر وفیسر ایا ز چوہد ری، محکمہ تعمیرات عامہ کے اے ای ای سرفراز چوہدری،شہناز چوہدری،حاجی شارق خان،ہارٹی کلچر آفیسر مینڈھر محمد رفیق،سابق سرپنچ اشرف چوہدری،محمد اعظم فانی اور ڈاکٹر محمد شفیق بھی موجو دتھے ۔