جموں// سرینگر اور اننت ناگ پارلیمانی حلقوں میں آنے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن آف انڈیا نے9 اپریل صُبح7 بجے سے12 اپریل2017 شام ساڑھے6 بجے تک ایگزٹ پول پر پابندی عائد کی ہے۔پیوپلز ایکٹ1951 کے سب سیشکن(۱) کے سیکشن اے126 کے تحت پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں مذکورہ مدت کے دوران الیکشن کمیشن نے ایگزٹ پول پر پابندی عائد کی ہے۔نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ الیکٹرانک میڈیا میں اوپینین پول یا پول سروے پر ضمنی انتخابات کے اختتام کے48 گھنٹوں تک پابندی رہے گی۔دریں اثناء ضلع الیکشن آفیسر گاندربل طارق حسین گنائی نے نامزد نوڈل آفیسران کے ساتھ ایک میٹنگ میں سرینگر پارلیمانی حلقے کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں انتظامات کاجائزہ لیا۔انہوںنے آفیسران کو الیکشن کمیشن کی ہدایات اوررہنما خطوط پر من وعن عمل کرنے کی ہدایت دی۔انہیں انتظامات کے حوالے سے تیاریوں کی تفصیل فراہم کی گئی۔