سرینگر// ایگرو انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن کھنموہ کے ملازمین گذشتہ کئی ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث مالی مشکلات سے دوچارہیں۔ملازمین کے ایک وفد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ گذشتہ5ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کے باعث ان کی مالی حالت بہت خراب ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے بچوں کیلئے سکول کا فیس بھی نہیں ادا کر پا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ کار پوریشن کے مستقل ملازم ہیں تاہم وقت پر تنخواہ نہ ملنے کے باعث انہیں سخت پریشانیوں کا سامنا ہے اور متعلقہ افسران پر کوئی اثر نہیں پڑتا ۔انہوں نے سرکار سے اپیل کی کہ ان کی 5ماہ سے رکی پڑی تنخواہ کو واگذار کیا جائے ۔