سرینگر//محکمہ انکم ٹیکس نے جمعہ کو سرینگر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ ان میں زینہ کوٹ علاقے میں قائم ایک نجی اسپتال بھی شامل ہے۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر انکم ٹیکس محکمہ کی سربراہی میں محکمہ نے زینہ کوٹ میں قائم نورا اسپتال اور دیگر پانچ مقامات پر چھا پے مارے۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ اسپتال کے مالک حاجی محمد اسماعیل کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا ہے۔