احمد آباد(گجرات)// پولیس نے بتایا ہے کہ 242 افراد کو لے جانے والے ایئر انڈیا کے ہوائی جہاز کے المناک حادثے میں ایک شخص زندہ مل گیا ہے ۔احمد آباد پولیس کمشنر نے کہا، “پولیس کو سیٹ 11A میں ایک زندہ بچ جانے والا شخص ملا ہے، وہ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ 40سالہ وشواس کمار رومیش کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا اور وہ زندہ ہے۔انکا کہنا تھا کہ ابھی تک اموات کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا، مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ فلائٹ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گئی ہے۔”