بنی //تحصیل بنی کا سرتھلی گائوں گذشتہ 38 دنوں سے بجلی کی عدم دستیابی سے گھپ اندھیرے میں ہے جس کی وجہ سے ہزاروں کی نفوس پر مشتمل آبادی کومشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق 38 روز قبل علاقے کا 63 کے وی ٹرانسفارمر خراب ہو گیا تھا جس کی جانکاری محکمہ بجلی کو دی گئی تھی لیکن ابھی تک محکمہ نے خراب ہوئے ٹرانسفارمرکی مرمت نہیں کی ہے جس کی وجہ سے مذکورہ علاقے کو نیا ٹرانسفارمر مہیا نہیںکیا گیاہے۔البتہ محکمہ نے نیاٹرانسفارمر دستیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن 38 دن گذرنے کے باوجود محکمہ نے عوام کوکوکرائی گئی یقین دہانی پرعمل نہیں کیاہے۔انہوں نے کہاکہ سرتھلی گائوں کے لوگ محکمہ کی طرف سے یقین دہانی پوری کرنے کے انتظار میں ہیں ۔ سرتھلی کے لوگوں نے محکمہ بجلی سے اپیل کی ہے کہ وہ ہماری پریشانیاں دورکرنے کیلئے فوری طورپر ٹرانسفارمر مہیاکرائیں ۔