مظفر آباد// حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئر مین سید صلاح الدین نے شمس الحق کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے اللہ کی راہ اور جدوجہد آزادی میںجان لٹاکریہ پیغام دیا کہ بے یقینی کی زندگی سے بہتر شہادت کی موت ہے۔ حزب ترجمان سلیم ہاشمی کی طرف سے موصولہ بیان کے مطابق صلاح الدین مظفر آباد میں شمس الحق کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔صلاح الدین نے کہا کہ 24برس گذر جانے کے بعدبھی شمس الحق کا نام زندہ ہے اور وہ تاقیامت عسکریت پسندوں کاروحانی سہارا رہیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ شمس الحق عسکریت پسندوں کیلئے ایک عظیم استاد کا درجہ رکھتے تھے اور تاریخ گواہ ہے کہ ان کے خون کے ہر قطرے نے ہزاروں جنگجوﺅں کو جنم دیا۔تقریب سے حزب نائب امیر سیف اللہ خالد نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ شمس الحق امر ہیں ،ان کی قربانی اور ان کی تحریک آزادی کے ساتھ کمٹمنٹ ،ان لوگوں کیلئے مشعل راہ ہے جو آزادی کے ایک لمحے کو غلامی کے ہزار سال پر ترجیح دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شمس الحق کے پروانے تحریک آزادی کی شمع کو بجھنے نہیں دیں گے اور حصول منزل تک پوری قوت سے یہ جدوجہد جاری رہے گی۔بیان کے مطابق تقریب سے حزب نائب امراءشمشیر خان اور تاج علی شاہ نے بھی خطاب کیا ۔