سرینگر/ایک روزہ معطلی کے بعد منگل کو امرناتھ یاترا بحال ہوگئی اور5964پر مشتمل یاتریوں کا تازہ جتھا جموں سے وادی کی طرف روانہ ہوگیا ۔
حکام کے مطابق ابھی تک کم و بیش ایک لاکھ یاتریوں نے گپھا میں پوجا پارٹ کی ہے۔
حکام نے کہا کہ یاتریوں کا تازہ جتھا اب تک کا سب سے بڑا ہے جو جموں سے روانہ ہوکر وادی کی طرف رواں دواں ہے اور یہ254گاڑیوں پر مشتمل ہے۔
امرناتھ یاترا گذشتہ روزہ وادی میں ہڑتال کی وجہ سے معطل رکھی گئی تھی۔
اس سال کی یاترا یکم جولائی کو شروع ہوگئی اور یہ 15اگست تک جاری رہے گی۔