Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

ایک دوسرےکی ٹانگیں کھینچنے کا رجحان

Towseef
Last updated: November 27, 2024 11:06 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

بلا شبہ اس وقت پوری دنیا ٹیکنالوجی اور سائنس میں ڈوبی ہوئی ہے اور انسانی اذہان کامیابی کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔جہاںٹیکنالوجی سے بے شمار فوائد حاصل کئے جارہےہیں وہیں اس کی مدد سے پوری دنیا کے لوگوں کےدرمیان باہمی رابطے بھی بڑھ رہے ہیں۔لیکن اس کے باوجود ہم یہ بھی دیکھ رہے ہیںکہ ٹیکنالوجی کے اس دور میں بھی سماجی ، سیاسی یا مذہبی میدان میں خدمت کرنے والوں یافلاح و بہبودی کے کاموں میں اپنا بہترین حصہ ڈالنے والوں کی ٹانگیں کھینچنے کے رُجحان میںنمایاں اضافہ ہورہا ہے اور اس کام میں
ایسے بہت سےلوگ مصرو ف ِ عمل ہیں جو ہر معاملے میں اپناغلبہ پانےاور اپنا تسلط برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ ان کا مقصد محض یہ ہوتا ہے کہ کوئی اُن سے آگے نہ بڑھے اور سیاسی،سماجی یا دینی طاقت حاصل کرے۔ایسے لوگ سیاسی ،سماجی و مذہبی تنظیموں کو اپنے اپنے انداز میں ڈھالنے کی کوششوں میںلگے رہتے ہیں تاکہ کوئی بھی لائق، روشن خیال، ذہین اور فعال فرد اُن سےآگے نہ بڑھ سکے۔ اپنے اس مقصد کے لئےوہ کسی بھی سچے،اچھے اور کامیاب فرد پربے جا الزام لگا کر اُس کی عزت سے بھی کھلواڑ کرتے ہیں۔ بغور جائزہ لیا جائے تو ہر سُویہی دکھائی دیتا ہے کہ ایسے لوگ ایسا طرزِ عمل اس لئےاپناتے رہتے ہیں کہ دوسروں کی کامیابی کوبرداشت کرنے کا مادہ اُن میںمفقود ہوتا ہے،جس کے نتیجے میں وہ عموماً ناحق حسد، عدم تحفظ یا تبدیلی کا خوف محسو س کرنے لگتےہیں۔چنانچہ جو لوگ کسی اور کی کامیابی کواپنے لئے خطرہ سمجھنے لگتےہیںوہی دوسروں کو کمزور کرنے کے لئے اُن کی ٹانگیں کھینچنے میں لگ جاتے ہیں،گویااُن کا یہ سلوک اُس شخص کا عکس نہیںہوتا جو کامیابی حاصل کر رہا ہے بلکہ خود اُن کے لئےعدم تحفظ کے محرکات کا عکاس ہوتاہے ۔ ظاہر ہےکہ جب کوئی شخص اپنی زندگی میں ناخوش ہوتا ہے تو وہ اکثر دوسرے کی کامیابی کو خطرے کے طور پر دیکھتا ہےاور اُس کی کامیابی پر خوش ہونے کے بجائےاُسے ہی اپنی ناکامیوں کا مرکز بنا لیتا ہے،پھر اپنی اَنّا اور حسدکے تحت اُس کی کامیابی یا خوشی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں میںلگا رہتا ہے۔یہ واقعی افسوس ناک فعل ہےجو ہمارے معاشرے کے زیادہ تر افراد میں فروغ پاچکا ہے۔حالانکہ جس چیز کو وہ اپنے لئے خطرے کے طور پر سمجھتے ہیں ،وہ دراصل اُن کے لئے ایک بہتر انسان بننے کا محرک ثابت ہو سکتا ہے،البتہ یہ سب کچھ اس بات پر منحصر ہے کہ وہ کسی چیز کو کس نظریے اور کس انداز میں دیکھتے ہیں اور اُس کی معلومات کو کیسے استعمال کر سکتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ پُر عزم،محنت کش اور ذہین لوگ صرف ایسے اقدامات کرنے کا انتخاب کرتے ہیں جو اُنہیںکامیابی کی طرف لے جاتی ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ کامیاب ہوکراپنے تمام خوابوں کو حاصل کر لیتے ہیںکیونکہ کامیابی حاصل کرنا ایک ایسی دوڑ ہوتی ہے،جس میں ہر کوئی حصہ لےسکتا ہےاور جب تک کوئی آگےبڑھ رہا ہے،وہ کبھی بھی دوسروں کو نیچا دکھانے کی ضرورت محسوس نہیں کرتا ہے،جبکہ اس لے لئے لازم ہوتا ہےکہ وہ اُن لوگوں میں سے بن جائیں جو راستے میں گرے ہوئے لوگوں کو اُٹھا نے کی بھی کوشش کرتے ہیں۔ اس دنیا میں کہیں بھی مشکل سے ہی دو لوگوں میں یکسان صلاحیت پائی جاتی ہے۔ کچھ محنت اور حقیقت سے محبت کرنے والے ہوتے ہیں جبکہ کچھ بالکل اسکے برعکس ہوتے ہیں، تو ظاہر ہے کہ جب ایسے لوگ کسی مقام پر آپس میں ٹکراتے ہیں تو بعد والے کو یہ احساس ہوتا ہے کہ دنیا ‘اس کی گھڑی کے مطابق نہیں چلتی ہے، ایسے لوگ اس حقیقت کو برداشت نہیں کرپاتے جس کا وہ سامنا کرتے ہیں۔ لہٰذا وہ ہمیشہ دنیا کو اپنی پسند کے مطابق ڈھالنے کی کوشش میں بغیر کسی محنت اور ذہانت کے شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے تنگ نظر لوگ کبھی بھی حقیقی کامیابی کی گہرائی کو نہیں سمجھ پاتےہیں اور اپنی عزت کو نفرت کے سستے اعمال کی نذر کرتے رہتے ہیں۔اس لئے یاد رکھیں کہ دوسروں کی کامیابی پر ہم ضرور رشک کرسکتے ہیںلیکن اُن کی کامیابی پر حسد میں آکر اُن کا معیار گرانے اور اُن کی محنت کو دُھندلا کرنے کی ہرگزکوشش نہ کریں تاکہ وہ اپنے معاشرے میںسیاسی ،سماجی اور دینی میدان میں باکردار ،شفاف اور کامیاب رول ادا کرسکیں،جس کی اس وقت ہمارے معاشرے کو اشد ضرورت ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?