نئی دہلی// ملک میں دن بہ دن کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافے کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پہلی مرتبہ وائرس کے 86 ہزار سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہوئے، تاہم اسی عرصہ کے دوران 70ہزار سے زائد مریضوں کی صحتیابی سے ایکٹیو کیس 21.04 فیصد پر آگئے۔
صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 86432 نئے کیسوںکے ساتھ مجموعی تعداد بڑھ کر 4023178ہوگئی ہے۔
گزشتہ تین دن سے لگاتار ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 83 ہزار سے زائد ررہی ہے۔