Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

ایک اور مشکوک ہلاکت!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 25, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 تارت پورہ ہندواڑہ کے ایک طالب علم کی مشکوک حالات میں ہلاکت نے ایک بار پھر زیر حراست ہلاکتوں اور فرضی جھڑپوں کے موضوع کو زیر بحث لایا ہے کیونکہ مذکورہ مہلوک نوجوان کے لواحقین نے فوج کے اس دعوے کو قطعی طور مسترد کر دیا ہے کہ مذکورہ طالب علم ایک عسکریت پسند تھا اور ہفرڑہ کے جنگل میں جھڑپ کے دوران مارا گیا۔ تازہ معاملہ بادی النظر میں ہی کافی مشکوک لگ رہا ہے کیونکہ انتظامیہ نے خود یہ اعتراف کیا ہے کہ مہلوک نوجوان کے خلاف پولیس میں کوئی ریکارڈ درج نہیں ہے اور یہ کہ متعلقہ تھانہ کی جانب سے ان کے لواحقین کو اس حوالہ سےNo Objection Certificateبھی فراہم کیا گیا ہے۔ لواحقین کے مطابق مذکورہ نوجوان ذہنی دبائو کا شکار تھا اور چند روز سے لاپتہ تھا۔ضلعی انتظامیہ نے اگر چہ معاملے کی مجسٹریل تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اس سے عوام کے بھڑ کے ہوئے جذبات ٹھنڈے ہوسکتے ہیں، یہ کہنا مشکل ہے ، کیونکہ ماضی کے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے ایسے واقعات میں سرکاری تحقیقاتوں سے عوام کا اعتبار اُٹھ چکا ہے۔ حقیقت یہی ہےاب تک متعدد ایسے واقعات کی تحقیق و تفتیش ہوئی ہے، لیکن کبھی کسی پہ ہاتھ ڈالا گیا ہے، ایسا بہت کم دیکھنے میں آیا ہے، بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ ثابت شدہ معاملات میںملوثین کو بری کرکے نہ صرف عوامی اعتماد کا کھلا مذاق اُڑایا گیا ہے بلکہ انسانی حقوق کی پامالیوں کی نئی تاریخ رقم کی گئی ہے۔ چند ہی روز قبل مژھل فرضی انکائونٹر میں فوجی عدالت سے سزا یافتہ اہلکاروں کو الزامات سے بری کرکے رہا کر دیا گیا۔ اس طرح فوج کے نظام عدلیہ کے اعتبار کو ختم کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی گئی۔ اگر یہ کہا جائے کہ اس طرح کا طرز عمل لاقانونیت کو ہوا دینے کی بنیادی وجہ بنتا ہے تو شاید غلط نہ ہوگا۔ موجودہ واقع اس وجہ سے بھی انتہائی اہمیت کا حامل کہ ابھی چند روزقبل ہی وزیراظم نریندر مودی نے لال قلعہ کی دیواروں سے یہ اعلان کیا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ ’’ گولی اور گالی‘‘ سے حل نہیں ہوگا بلکہ اسکے لئے لوگوں کو گلےلگانا ہوگا۔ اس بیان کے بعد یہ اُمید پیدا  ہو چلی تھی کہ فورسز کی جانب سے عسکریت پسندوں کےخلاف شروع کی گئی مہم کے دوران عام شہریوں کے حقوق کا احترام کیا جائیگا۔ لیکن جھڑپوں کے مقامات پر  شہری ہلاکتوں نے اس  غبارے سے ہوا نکال کر رکھ دی اور  اب تارت پورہ  کے واقعہ نے اُن اُمیدوں پر پانی پھیر کر رکھ دیا ہے، جو وزیراعظم کے بیان سے پید اہوئی تھیں۔ ایسے واقعات اور ان کے مضمرات سے کوئی ناواقف نہیں، کیونکہ 2010میں مژھل فرضی جھڑپ کے نتیجہ میں پیش آئے عوامی ردعمل اور اس کے دوران پیش آمدہ ہلاکتوں اور اقتصادی تباہی کی داستانیں ابھی بھی ذہنوں میں تازہ ہیں۔ اتنا ہی نہیں بلکہ اُسکے بعد وقفے وقفے سے پیدا شدہ عوامی اُبال کشمیر کی رواں سیاسی صورتحال کا حصہ ہے  اوراس اُبال کو اس ماحول سے الگ کرکے نہیں دیکھا جاسکتا، جو ایسے واقعات سے تیار ہوتا ہے۔ مژھل معاملے میں یہ بات ثابت ہوگئی تھی چند فوجی افسران نے ترقیوںاور مالی مفادات کی خاطر نہتے شہریوں کو عسکریت پسند جتلا کر ہلاک کر دیا تھا۔ کہیںسلامتی اداروں کے اندر یہ رجحان نئے سرے سے پنپ تو نہیں رہا ہے؟ یہ ایک  اہم سوال ہے جسکا حکومت اور سیکورٹی اداروں کے ذمہ داروں کو جواب تلاش کرنا چاہئے۔ ایک روز قبل کی بات ہے جب فوج کے سابق سربراہ جنر ل ہڈا نے بغیر کسی لاک لپٹ کے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ فوجی کاروائیوں اور ہلاکتوں سے کشمیر مسئلے کو حل نہیں کیا جاسکتا بلکہ اس کےلئے مذاکرات اور بات چیت کے سوا کوئی چارہ نہیں ۔ فی الوقت حکومت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ہندوارہ واقعہ کا سنجیدہ نوٹس لیکر معاملے کی دیانتداری اور منصفانہ تحقیقات کرکے حقائق کو سامنے لانے میں کوئی پس و پیش نہ کرے، کیونکہ کشمیر کے حوالے سے ملک بھر میں فی الوقت میڈیا اور سیاستدانوں کی جانب سے جو مہم شروع کی گئی ہے، اُسکے طفیل ایک منفی ماحول کی تشکیل کی رفتار دو چند ہوسکتی ہے، جو بہر حال نقصان دہ اور تباہ کُن ہوسکتی ہے۔

 

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت
تازہ ترین
سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
برصغیر
قانون اور آئین کی تشریح حقیقت پسندانہ ہونی چاہیے، : چیف جسٹس آف انڈیا
برصغیر
پُلوں-سرنگوں والے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد تک کی کمی، ٹول فیس حساب کرنے کا نیا فارمولہ نافذ
برصغیر

Related

اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?