عظمیٰ نیوزسروس
کشتواڑ//وادی کشمیر میں ہوئی بھاری برفباری کے بعد خطہ چناب کے کشتواڑ علاقے میں ایک اور برفانی تودہ گر آیا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔ کشتواڑ کے بالائی علاقہ می برفانی تودہ ٹکر ا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ سنیچروار کی بعد دوپہر علاقے میں ایک اور برفانی تودہ گر آیا تاہم اس میںکسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلا ع موصول نہیںہوئی ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سنیچروار کو کشتواڑ پہاڑی سے ایک اور برفانی تودہ ٹکرا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر کشتواڑ کے گڑھ علاقے میں برفانی تودہ گر آیا ۔ انہوں نے مزید لکھا ’’پہلے ہی ریڈ زون کے طور پر مطلع کر دیا گیا ہے اور کسی بھی نقل و حرکت پر پابندی ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ یہ گزشتہ تین روز میں چوتھا واقعہ ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ برفانی تودہ گرنے کے وقت جائے وقوع پر کوئی موجود تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو موقع پر کوئی نہیں تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے علاقے میں یہ چوتھا واقعہ ہے تاہم اس میںکوئی جانی نقصان نہیںہوا ۔