بارہمولہ //بارہمولہ کی مشہور ایکو پارک میں رابطہ پُل اورخستہ حال سیڑھی کی وجہ سے سیاحوں اور مقامی لوگوںکو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوںکاکہنا ہے کہ قصبہ بارہمولہ سے تقریباً 5کلو میٹر دور ا یکو پارک میں سرکار نے پارک کے ساتھ ساتھ ایک پُل بھی بنایا تھا جو اس پارک سے شاہراہ تک ہے جو کہ خادنیار کے لوگوں کے علاوہ سیاحوں کیلئے واحد راستہ ہے۔لیکن مدقسمتی سے یہ پُل کافی خستہ ہوا ہے جس کی وجہ سے سیاحوں اور لوگوں کو پُل پار کرنے کے دوران خوف محسوس ہو رہا ہے ۔لوگوں کاکہنا ہے کہ اگر اس پُل کو جلد ٹھیک نہیں کیا گیا تو یہ کبھی بھی لوگوں کیلئے جان کا خطرہ بن سکتاہے ۔ ایک مقامی شہری ناصر احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پارک کو شاہراہ سے ملانی والی ایک سیڑھی بھی بنائی گئی تھی ،وہ بھی لوگوں کیلئے وبال جان بن چکی ہے کیونکہ اس سیڑھی کا ایک حصہ کافی ڈھ گیاہے جو کبھی بھی گر سکتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اگر اس سیڑھی کی جلد مرمت نہیں کی گئی تویہاں پر کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے ۔لوگوں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے پُل اور سیڑھی کو جلد از جلد ٹھیک کریں تاکہ لوگوں اور سیاحوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑیں۔