عظمیٰ نیوز ڈیسک
نئی دہلی // ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا کے 3عہدیدار بلا مقابلہ کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔ممبر الیکشن کمیٹی جان دیال نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نامزدگیوں کی واپسی کی میعاد ختم ہونے کے بعد، سال 2024-25 کے لیے ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا کے پرنسپل آفس بیئررز کے عہدوں کے لئے امیدوار وں کوبلا مقابلہ قرار دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو عہدیدار منتخب ہوئے ہیں ان میں صد اننت ناتھ، جنرل سکریٹری، روبن بنرجی اور خزانچی کے وی پرساد شامل ہیں۔انہوں نے نئے منتخب اراکین کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔