یواین آئی
ایڈیلیڈ/مچل اسٹارک تباہ کن گیند بازی میں آسٹریلیائی گیند بازوں نے ہندوستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جمعہ کو پہلی اننگز میں 180رن پر سمیٹ دیا اور جواب میں آسٹریلیا نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک 86رن بنائے ہے اور ان کا ایک کھلاڑی آئوٹ ہوگیا ہے۔ سٹارک نے ہندوستان کے چھ بلے بازووں کو آئوٹ کیا۔ چائے کے وقفے کے بعد 82 کے اسکور میں صرف پانچ رنز کا اضافہ ہوا اور ٹیم انڈیانے کپتان روہت شرما (تین) کا وکٹ گنوا دیا۔ انہیں بولینڈ نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ پیٹ کمنز نے رشبھ پنت (21) کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد نتیش کمار ریڈی اور آر اشون نے اننگز سنبھالنے کی کوشش کی، لیکن مچل اسٹارک نے اشون (22) کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ ہرشت رانا اور جسپریت بمراہ دونوں صفر پر آؤٹ ہو گئے ۔ ہندوستان کا آخری وکٹ نتیش کمار ریڈی کے طور پر گرا۔ انہوں نے 54 گیندوں میں تین چوکے اور تین چھکے لگا کر 42 رنز کی اننگز کھیلی۔اس سے پہلے ہندوستان کی ٹیم کو میچ کی پہلی ہی گیند پر جھٹکا لگا تھا۔ اسٹارک نے یشسوی (صفر) کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے پویلین بھیجا۔ اس کے بعد شبمن گل اور کے ایل راہل نے اننگز کو سنبھالا اور دوسری وکٹ کے لیے 68 رنز جوڑے ۔ لیکن اس کے بعد ٹیم انڈیانے کے ایل راہل (37)، وراٹ کوہلی (سات) اور شبمن گل (31) کے وکٹ بھی گنوا دیے ۔ گل کو اسکاٹ بولینڈ نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ کپتان روہت شرما آج چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے ۔ چائے کے وقفے تک ہندوستان نے 82 رنز پر چار وکٹیں گنوا دی تھیں۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے چھ وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اسکاٹ بولینڈ اور پیٹ کمنز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔