بھدرواہ//بھدرواہ اور گرد و نواح کے لوگوں نے بھدرواہ کو سب ڈویژن سے فاضل ضلع بنانے کے حُکم پر جشن منایا۔ جونہی محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے امام دین کو بھدرواہ کا پہلا اے ڈی سی تعینات کرنے کا حُکم جاری ہوا ،تو سینکڑوں کی تعداد میں لو گ سیری بازار میں اکٹھا ہوئے اور نئی تعیناتی کو منانے کے لئے آتش بازی او ررواعیتی ڈھول پر ڈانس کیا۔ اس موقعہ پر لوگوںنے کہا کہ انتظامی یونٹوں کی بہتری سے بھدرواہ عوام کاکافی عرصہ کا مطالبہ پورا ہوا ،جو کہ بھدرواہ کی سماجی۔اقتصادی تری میں ایک اہم میل ہوگا۔بھدرواہ کے ایک سماجی کارکُن و دانشور جسونت سنگھ چاڑک نے اس موقعہ پر کہا کہ بھدرواہ ایک قدیم قصبہ ہونے کی وجہ سے بہت کُچھ حاصل کرنے کا مستحق ہے۔اُنہوںنے کہا کہ سابقہ بھدرواہ 4 سب۔ڈویژنوں ور 12 تحصیلوں اور 23نیابتوں پر مشتمل تھا لیکن موجودہ تعیناتی بھدرواہ کو ایک ضلع کا درجہ دینے کی بنیاد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یہ حُکم ایک خوش آئیند قدم ہے لیکن ہم گُذشتہ دو دہائیوں سے پُر امُن اور جمہوری طریقہ سے بھدرواہ کو ضلع کا درجہ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔لیکن موقعہ کی ورکاروں نے ہمارا مطالبہ پس و پشت ڈالا ۔بی جے پی کے مقامی یونٹ نے اسے پارٹی کی ایک کامیابی قرار دیا اور مخلوط سرکار کی سراہنا کی اور دعویٰ کیا کہ یہ بی جے پی لیڈر شپ کے دور اندیشی کا نتیجہ ہے،جس نے کئی انقلابی نوعیت کے اقدام کئے ہیں۔ ۔ایک مقامی کاروباری او سماجی کارکُن امتیاز ارحمان بٹ نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ سرکار بھدرواہ کے ساتھ انصاف کرکے اسے مکمل ضلع کا درجہ دے گی۔