سرینگر// ایڈوکیٹ جلیل اندرابی کی برسی پر لبریشن فرنٹ کے صدر دفتر مقبول منزل کے ساتھ ساتھ جملہ ضلعی دفاتر پر مرحوم اندرابی سمیت مزاحمتی تحریک میں جاںبحق ہوئے دیگرلوگوں کے حق میں قرآن خوانی کی مجالس کا انعقاد کیا گیا۔ ان مجالس میں لبریشن فرنٹ کے قائدین و کارکنان اوربڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔اس موقعہ پر شہدائے جموں کشمیر کیلئے بلندیٔ درجات کی دعائیں کی گئیں۔