سری نگر//8جولائی کو یو جی سی کی طرف سے لئے جانے والے این ای ٹی امتحان میںشامل ہونے والے امید واروں کے ایڈمٹ کارڈ کرفیو پاس تصور کئے جائیں گے۔ ایڈیشنل کمشنر کشمیر نے مختلف اضلاع کی انتظامیہ کو مذکورہ امتحان میں شامل ہونے والے امید واروں کو ٹرانسپورٹ سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔