بھدرواہ //لوگوں میں محفوظ بنکنگ کی بیداری پھیلانے کے مقصد سے ایچ ڈی ایف سی بینک کی 5 روزہ ڈیجی دھن یاترا ضلع ڈوڈہ کے کھلینی علاقہ پہنچ گئی۔بینک کی جانب سے منعقد کردہ یہ بیداری پروگرام جمعہ کے روز مختلف مقامات بشمول گھٹ،بھاگواہ اور کھلینی علاقہ پہنچ گئی۔گھٹ میں بی ڈی او یاسر وانی نے برانچ منیجر ڈوڈہ کامران نہرو کے ہمراہ یاترا کو روانہ کیا۔بی ڈی او گھٹ نے ایچ ڈی ایف سی بینک کی جانب سے ایسے مدعوں کے لئے بینک کی پہل کی سراہنا کی۔انہوں نے بی ایم کو علاقہ میں ایک اے ٹی ایم کھولنے کی گذارش کی،تاکہ لوگوں کوبینکنگ خدمات اپنے گھروں کے نزدیک ہی میسر ہوں۔بھگواہ پہنچ کر یاترا کیلئے بی ڈی او مدثر نائیک مہمان خصوصی تھے،جنھوں نے تقریب کا افتتاح کیا جبکہ بی ایم نے تقریب کی صدارت کی۔کھلینی میں ڈیجی دھن یاترا کو بی ڈی او کھلینی نعیم اقبال شیخ نے بی ایم کامران نہرو، انجم حُسین اور ہدایت ریشی کی موجودگی میںہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔یاترا کا مقصد لوگوں کو دھوکہ بازوں کی کالوں سے جانکاری جیسے کہ پن نمبر، سی وی وی اور او ٹی پی کی جانکاری نہ دینے سے باخبر کرنے کے لئے منعقد کی گئی۔مقامی لوگوں نے بینک کی جانب سے یاترا منعقد کرنے کی سراہنا کی اور کہا کہ اس سے انہیں محفوظ بینکنگ کی جانکاری میں مدد مل گئی۔