سرینگر// ایچ ڈی ایف سی بنک کی طرف سے آج خون کے عطیہ کی مہم شروع ہوگی ۔950شہروں میں قریب2ہزار خون کے پوائنٹ جمع ہونے کی توقع ہے۔ایچ ڈی ایف سی بنک2007سے اس طرح کے بلڈ دونیشن کمپوں کا انعقاد کر رہی ہے اور اس سلسلے میں11واں کیمپ آج شروع ہوگا۔ ان کیمپوں کو منعقد کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ملک بھر کے بلڈ بنکوں میں محفوظ خون کی کمی کو پورا کیا جائے۔ایچ ڈی ایف سی نے کئی برسوں کے دوران6لاکھ90ہزار کے قریب خون کے پوائنٹ جمع کئے ہیں ۔بنک کے ملکی سربراہ بویش زاویری نے کہا کہ ایچ ڈی ایف سی بنک کی طرف سے خون کے عطیہ کیلئے مہم چلانا ایک پہل نہیں بلکہ ایک تحریک ہے۔