سرینگر//2014کے تباہ کن سیلاب کے دوران آشیانوں سے محروم ہوئے 50کنبوں کو مالیاتی ادارے ایچ ڈی ایف سی لائف انشورنس کمپنی نے سرینگر میں ایک تقریب کے دوران مکانوں کی چابیاں فراہم کیں۔ایچ ڈی ایف سی لائف انشورنس کمپنی کی طرف سے کاروباری سماجی ذمہ داریوں(سی ایس آر) کے تحت یہ پروجیکٹ معروف غیر سرکاری رضاکار انجمن’’انسانیت کیلئے مسکن‘‘(ہبیٹیٹ فار ہیومنٹی) اور انکے مقامی شرکت دار بشمول جموںو کشمیر یتیم ٹرسٹ کو دیا گیا تھا۔اس سلسلے میں منعقدہ تقریب کے دوران یچ ڈی ایف سی لائف جے سی ایچ آر ائو و سی وی ائو راجند گھگ نے کہا کہ وہ اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ یہ پروجیکٹ پایہ تکمیل کو پہنچااور یہ متاثرہ و ضرورتمندکنبوں کو با وقار زندگی گزارنے میں مدد فرہم کرے گا۔ انہوں نے تقریب میں موجودہ متاثرہ کنبوں پر زور دیا کہ انہیں اب با وقار زندگی گزارنے کیلئے گھر مل گئے،اس لئے انہیں اس بات کو یقینی بنانا چاہے کہ وہ اپنے بچوں کو بہتر سے بہتر تعلیم فراہم کرنے کو ترجیح دینگے اور اس سلسلے میں کسی بھی صورت میں کوئی بھی سمجھوتہ نہ کریں۔ راجندر گھگ نے غیر سرکاری رضاکار انجمن’’انسانیت کیلئے مسکن‘‘(ہبیٹیٹ فار ہیومنٹی) اور جموں کشمیر ویتیم ٹرسٹ کے چیئرمین مسٹر ٹاک کا شکریہ ادا کیاکہ ان متاثرہ اور ضرورت مندوں کنبوں کے آشیانوں کی تعمیر میں انہوںنے متاثرین کی نشاندہی اور مکانوں کی تعمیر میں اپنا رول ادا کیا۔تقریب میں موجود ۔ایچ ڈی ایف سی لائف کے صوبائی لیڈرشپ ٹیم۔جن میں وایس پریذڈنٹ و ریجنل منیجر بنک انشورنس ہرپریت سنگھ،سنیئر ٹی ایم بنک انشورنس مقیم تنویر الاسلام اور ایجنسی ڈیپارٹمنٹ سے حکیم طفیل بھی شامل ہیں،نے کہا کہ ۔ایچ ڈی ایف سی لائف کی طرف سئے یہ عزم دہایا جاتا ہے کہ جموں کشمیر میں روزگار پیدا کرنے کے مواقعے مزید مستحکم کریں گے۔