سرینگر// ایچ ڈی ایف سی بنک نے بچت کھاتوں کے شرحِ سود پر نظر ثانی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 50لاکھ سے کم بچت کھاتوں میں سالانہ شرح سود کو 3.5فیصد پر لایا ہے اورنئی شرحوں کا اطلاق امسال19اگست سے ہوگا۔ بنک نے وضاحت کی ہے کہ نظر ثانی شدہ شرحوں کا اطلاق مقامی و غیر مقامی صارفین پر عائد ہوگا۔