عظمیٰ نیوز سروس
ممبئی //آئی سی آئی سی آئی کے بعد ایچ ڈی ایف سی نے بھی اپنے قوانین میں تبدیلی کردی ہے۔ اب ایچ ڈی ایف سی کے مفت ٹرانزیکشنز کی تعداد پہلے کی طرح چار رہے گی تاہم اس کے بعد ہر ٹرانزیکشن پر روپے فیس وصول کی جائے گی۔ بینک کے اس فیصلے کا براہ راست اثر چھوٹے اور متوسط طبقے کے صارفین کی جیب پر پڑ سکتا ہے۔ایچ ڈی ایف سی بینک نے اپنے بچت کھاتہ داروں کے لیے نقد لین دین کے قوانین میں بڑی تبدیلی کی ہے۔ اب صارفین کو ہر ماہ صرف ایک لاکھ روپے تک کی نقد لین دین (خود اور تیسرے فریق دونوں)کی مفت سہولت ملے گی جبکہ پہلے یہ حددو لاکھ روپے تھی۔مفت ٹرانزیکشنز کی تعداد پہلے کی طرح چار رہے گی لیکن اس کے بعد ہر نقد لین دین پر روپے فیس وصول کی جائے گی۔ بینک کے اس فیصلے کا براہ راست اثر چھوٹے اور متوسط طبقے کے صارفین کی جیب پر پڑ سکتا ہے۔آئی سی آئی سی آئی بینک کے بعد اب ملک کے سب سے بڑے نجی بینک ایچ ڈی ایف سی بینک نے اپنے کھاتہ داروں کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔یہ قانون یکم اگست سے نافذ ہو گیا ہے۔ ایسی صورتحال میں یہ اصول ان صارفین پر لاگو ہو گا جو یکم اگست کو یا اس کے بعد اپنا اکائونٹ کھولیں گے۔