سرینگر// ایچ ڈی ایف سی بنک کے صارفین اب آسانی کے ساتھ حصص کے عوض 3 آسان اقدامات کے تحت انٹرنیٹ کے ذریعے قرضے حاصل کرسکتے ہیں۔ ایچ ڈی ایف سی بھارت میں ایسے پہلے بنک کے طور پر سامنے آیا ہے جس نے اس نظام کومکمل خود اختیار کیا ہے اور اسکے تحت چالو بنک کھاتے کے تحت حصص کے بدلے او¿ر ڈرافٹ کی سہولیت سے استفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ بنک نے این ایس ڈی ایل کے ساتھ شراکت کر کے صارفین کیلئے ان تجربوں کو ہموار کرنے کی پہل کی ہے۔ایچ ڈی ایف سی بنک کے ڈی مارٹ صارفین حصص کے عوض میں او¿ر ڈرافٹ حد کی اہلیت کا تخمینہ از خود لگا سکتے ہیں۔یہ پورا عمل اب صرف3منٹوں میں ہی مکمل ہوگا اور اب وہ دن گئے جب قرضوں کے حصول میں دن صرف ہوتے تھے۔یہ سہولیت فی الحال صرف ڈی مارٹ حصص کیلئے ہی محدود ہوگی جبکہ عنقریب ہی سہولیت کو وسعت دی جائے گی جن میںمیوچول فنڈ،بونڈس اور بیمہ پالسیاں بھی شامل ہیں۔ بنک کے غیر سلامتی قرضوں،گھریلوں اوراور رہن قرضوں کے ملکی سربراہ اروند کپل نے ممبئی میں ایک تقریب کے دوران اس اقدام کو ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجٹل ایل ائے ایس بنک کی طرف سے صارفین کو بہتر سے بہتر سہولیات فرہم کا ایک حصہ ہے،جس کی وجہ سے ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔