سرینگر//معروف مالیاتی ادارے ایچ ڈی ایف سی بنک نے کاروں اور موٹرسائیکلوں کی فوری بیمہ تجدید کا اعلان کیا۔یہ سہولت کسی بھی قسم کی طرز ادائیگی مثلاً ایس ایم ایس،موبائل بنکنگ اپیلی کیشن اور پیزایپ کے ذریعے دستیاب ہوگی۔صارفین تجدید کیلئے ماہانہ مساوی قسطوں کا انتخاب ایس ایم ایس،نیٹ بنکنگ اور پیزایپ کے ذریعے بھی کرسکتے ہیں۔ صارفین اب اپنی گاڑیوں کے بیمہ کو آن لائن طریقے سے بھی فوری طور پر اپنے گھروں یا دفاتر سے3آسان طریقوں سے کرسکتے ہیں۔ ایچ ڈی ایف سی بنک صارفین کو ایک نوٹیفکیشن ارسال کرے گی،جب ان کے بیمہ کی تاریخ تجدید ہواور اس کے بعد صارفین فوری طور پر ایچ ڈی ایف سی بیمہ کی تجدید کر سکتے ہیں،جبکہ ادائیگی کی لنک ایس ایم ایس پیغام ،نیٹ بنکنگ،اے ٹی ایم اور پیزایپ کے ذریعے ان تک پہنچے گی۔