عظمیٰ نیوز سروس
بارہمولہ//بارہمولہ ضلع میں جامع زرعی ترقیاتی پروگرام (ایچ اے ڈی پی) کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کی ایک ٹھوس کوشش کے تحت ضلع ترقیاتی کمشنر منگا شیرپا نے میٹنگ میں جائزہ لیا۔مختلف محکموں کے افسران بشمول زراعت، باغبانی، انیمل ہسبنڈری اورماہی پروری وغیرہ نے مختلف انفرادی سربراہوں میں پروگرام کی رجسٹریشن کی موجودہ صورتحال، محکمانہ منظوریوں اور پروجیکٹ کی تعیناتیوں کے بارے میں ایک مکمل اپ ڈیٹ پیش کیا۔میٹنگ کے دوران ڈپتی کمشنر نے ضلع کے مستفیدین کے حق میں ایچ اے ڈی پی کے تحت 1852 درخواستوں کو منظوری دی۔ڈی سی نے اس بات پر زور دیا کہ HADP ایک پائیدار اور منافع بخش زرعی ماحولیاتی نظام کی تشکیل کی طرف ایک اہم قدم ہے۔منگا شیرپا نے زور دیا کہ اس پروگرام کا مقصد کسانوں کو علم اور آلات سے بااختیار بنانا ہے جو ان کی پیداواری صلاحیت اور منافع کو بڑھانے میں مدد کر سکتے ہیں جبکہ زرعی شعبے کی مجموعی ترقی میں بھی اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔