ایچ ایم ٹی میں فوجی اہلکار سکول میں گھس گئے

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 سرینگر//نیوز ڈیسک/8 فوج نے مبینہ طور ایچ ایم ٹی علاقہ میں قائم حسینی سکول میں گھس کر طلباء اور اساتذہ کو ہراساں کیا ۔ سکول انتظامیہ نے بتایا کہ قریبی فوجی کیمپ سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں سکول میں داخل ہو کر طلباء کو ہراساں کیا اور عملے کے ارکان سے مبینہ طور بدتمیزی کی۔ انہوں نے بتایا کہ فوجی اہلکار لاٹھیاں اور ہتھیار لئے کلاس روموںمیں داخل ہوئے جس کی وجہ سے طلباء شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے۔ انہوں نے بتایا فوجی اہلکاروں نے طلباء کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ اس واقعہ کی خبر پھیلتے ہی علاقہ کے لوگوں نے زوردار احتجاجی مظا ہرئے کرتے ہو ئے ملوث اہلکاروںکے خلاف کاروائی کامطا لبہ کیا ہے۔اس حولے سے فوج کے ترجمان کرنل راجیش کالیہ نے بتایا کہکچھ طلباء کیمپ پر پتھر پھینک رہے تھے اور ان طلباء کو سکول پرنسپل کے پاس لے جایا گیا اور انہیں پتھر نہ پھینکنے کیلئے کہا گیا اور یہ بات کہنے کیلئے کچھ اہلکار سکول گئے ۔
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *