سرینگر//شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ،کپواڑہ و ٹنگمرگ سے روزانہ سفر کرنے والے مسافروں نے وزیر تعمیرات نعیم اختر سے مانگ کی ہے کہ وہ ایچ ایم ٹی موڑ کے قریب 6 گلیاروں والی سڑک پر موجودہ رکاوٹ کو فوری طور پر دور کرنے اور پوری سڑک کو قابل استعمال بنانے کیلئے اقدمات کریں تاکہ لوگوں کو سفر کے دوران مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔مسافروں کا کہنا ہے کہ ایچ ایم ٹی کے قریب گوردوارہ کے نزدیک رکھی گئی معمولی رکاوٹ کی وجہ سے روزانہ ہزاروں لوگوں کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے۔ انہوں نے وزیرتعمیرات سے اس حوالے سے سنجیدگی سے اقدام کرنے کی اپیل کی۔